کوئٹہ: کلی دیبہ میں گیس لیکج دھماکہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا فوری نوٹس

کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد متاثر ہوئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئرز سردار فیصل طارق نے متاثرہ مکان کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ متاثرین کو محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے فوری امدادی سامان اور راشن فراہم کیا گیا، جبکہ نقد امداد بھی متاثرہ خاندان کو حوالہ کی گئی۔

سردار فیصل طارق نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور متعلقہ ٹیمیں متاثرہ مقام کا تفصیلی جائزہ لے کر نقصانات کی رپورٹ مرتب کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق متاثرہ خاندان کو ہر ممکن سہولت اور امداد فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور ان کی جلد بحالی کے لیے مزید تعاون کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Published
Categorized as بلوچستان, نیوز