دکی: چھینی گئی مزدا ٹرک کے ساتھ گھی کے 412 کاٹن برآمد، ملزم گرفتار

دکی: ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر نے کلی ملک ظریف خان ترین میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے زیارت سے چھینی گئی مزدا ٹرک اور گھی کے تیس لاکھ روپے مالیت کے 412 کاٹن برآمد کر لیے۔ کارروائی کے دوران ملزم مرزا بلوچ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزم مرزا بلوچ نے گزشتہ روز زیارت کے علاقے میں ایک مزدا ٹرک کو، جو کوئٹہ سے دکی گھی لے کر جا رہا تھا، چھین لیا تھا۔ ملزم نے ڈرائیور کے ہاتھ اور پاؤں باندھ کر فرار ہونے کے بعد گھی کو قبضے میں لے لیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ گھی کے تمام کاٹن بھی برآمد کر لیے۔

ملزم متعدد مقدمات میں مفرور

پولیس حکام کے مطابق ملزم مرزا بلوچ پہلے سے چار مقدمات میں دکی پولیس کو مطلوب اور مفرور تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف پولیس تھانہ دکی میں مزید مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ ملزم کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

دکی پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

  • Related Posts

    Chief Minister of Balochistan Pays Tribute to Martyred Soldier Altaf ur Rehman

    On September 18, 2025, Chief Minister of Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, visited Qila Saifullah to offer condolences and prayers with the family of Shaheed Sepoy Altaf ur Rehman. During his…

    BLA Commander Eliminated by Bashir Zaib

    A major revelation has emerged regarding banned outfits operating in Balochistan. According to sources, Bashir Zaib, the founder of the terrorist organization BLA, orchestrated the killing of his own senior…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *