بلوچستان حکومت میں ڈھائی سالہ معاہدے کی کوئی حقیقت نہیں: قدوس بزنجو

حب: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں ڈھائی سالہ معاہدے کی کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان جیسے حساس صوبے کو ٹھیکیدارانہ نظام کے تحت چلانا ممکن نہیں، اور نہ ہی حکومت کو ڈھائی ڈھائی سالہ معاہدوں کے تحت تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

قدوس بزنجو نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ایسے کسی معاہدے کا وجود نہیں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اور پیپلز پارٹی اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل کرے گی۔

انہوں نے بلوچستان کے سرحدی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کی بندش کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، جو عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

قدوس بزنجو نے تمام متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں اور بارڈر کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Published
Categorized as بلوچستان, نیوز