بلوچستان میں شدید سردی کے باعث گیس پائپ لائن منجمد، فراہمی متاثر

کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت منفی چھ ڈگری تک گرنے کی وجہ سے سوئی سدرن کی 18 انچ قطر والی مرکزی گیس پائپ لائن منجمد ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق، ریگولیٹرز آئسنگ کے مسائل کی وجہ سے کوئٹہ کے کچھ حصوں، بشمول نواں کلی اور ملحقہ علاقے، اور بالائی بلوچستان کے اضلاع، جیسے پشین، کچلاک، بوستان، اور زیارت، میں گیس کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں صبح چھ بجے سے گیس کی فراہمی کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور جلد از جلد صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شدید سرد موسم کی وجہ سے پائپ لائن اور گیس کے دیگر نظام کو مزید چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • Related Posts

    Chief Minister of Balochistan Pays Tribute to Martyred Soldier Altaf ur Rehman

    On September 18, 2025, Chief Minister of Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, visited Qila Saifullah to offer condolences and prayers with the family of Shaheed Sepoy Altaf ur Rehman. During his…

    BLA Commander Eliminated by Bashir Zaib

    A major revelation has emerged regarding banned outfits operating in Balochistan. According to sources, Bashir Zaib, the founder of the terrorist organization BLA, orchestrated the killing of his own senior…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *