بگٹی قوم کے لیے بڑی خوشخبری: میر سرفراز احمد بگٹی کا تاریخی معاہدہ!

بگٹی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! وزیراعلیٰ بلوچستان، میر سرفراز احمد بگٹی نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے، جو ضلع ڈیرہ بگٹی کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس معاہدے کے تحت پی پی ایل کمپنی مختلف اقدامات کے ذریعے بگٹی قوم کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا وعدہ کرتی ہے۔

پی پی ایل ہر سال 64 مقامی انجینئرز بھرتی کرے گا، جن میں سے 14 انجینئرز کو کمپنی کے اندر رکھا جائے گا جبکہ باقی 50 انجینئرز کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھیجا جائے گا۔

پی پی ایل ہر سال بگٹی قوم کے 20 بچوں کو نرسری سے ایف ایس سی تک ایچی سن کالج اور لارنس کالج جیسے معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کے لیے وظائف فراہم کرے گا۔ ان وظائف کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس میں غربت کو میرٹ کا اہم جزو تسلیم کیا گیا ہے۔

پی پی ایل اپنے وفات پانے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو فوری طور پر ملازمت فراہم کرے گا۔

سوئی ٹاؤن کے ویل چوکیداروں کی فوری بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلع ڈیرہ بگٹی میں پی پی ایل کے زیر نگرانی 10 سال پرانے تمام آر ایچ سی، بی ایچ یو، ڈسپنسری اور اسکولز کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

سوئی ماڈل ٹاؤن کی تعمیر کے منصوبے کو پی پی ایل اور حکومت بلوچستان مشترکہ طور پر مکمل کریں گے۔ اس کا سروے مکمل ہو چکا ہے اور کام اسی سال شروع کیا جائے گا۔

پی پی ایل روزانہ 10 لاکھ گیلن پانی سوئی ٹاؤن کو فراہم کرے گا تاکہ عوام کو صاف پانی کی سہولت مہیا کی جا سکے۔

سوئی ٹاؤن کے علاوہ طوطا کالونی اور پونگ کالونی کو بلا تعطل مفت گیس فراہم کی جائے گی۔

یہ معاہدہ بگٹی قوم کے لیے ایک نئی شروعات کا آغاز ہے۔ میر سرفراز احمد بگٹی کے ان اقدامات سے نہ صرف تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی سے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔ یہ معاہدہ بگٹی قوم کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا اور صوبہ بلوچستان میں ایک مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Published
Categorized as بلوچستان